ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سلمان تاثیر قتل کیس، واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ توہین رسالت کا مقدمہ ہے،سپریم کورٹ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

۔3 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بادی النظر میں ممکن ہے کہ سلمان تاثیر نے قانون کے بارے میں تحفظات بیان کیے ہوں اور گستاخی نہ کی ہو پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ توہین رسالت کا مقدمہ ہے اس کے بعد باقی دلائل کا جائزہ لیں گے۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت بعض لوگوں نے اس کو دیگر عدالتوں کے متوازی قرار دے کر اس کا قیام چیلنج کیا تھا کیا اس قانون کے خلاف بات کرنے والے ججز کے خلاف عذرداری کا مقدمہ درج ہو سکتا ہے قانون پر بات کرنا جمہوری ہے مگر یہاں بات ناموس رسالت کی ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم خود کہہ رہا ہے کہ ایک مجلس میں خطاب سے اثر لے کر اس کا ذہن بن چکا تھا کہ وہ یہ اقدام کرے گا۔ وکیل نے کہا کہ وقاص اچھا گواہ تھا 29 گواہ پیش ہی نہیں ہوئے۔ تفتیش میں 11 گواہوں کی بات کی گئی تھی ہمارے پاس اس وقت کا گواہ نہیں تھا۔ وکیل نے ممتاز قادری کا تمام تر بیان پڑھکر سنایا۔ لگتا تھا کہ پراسیکیوشن کو گواہوں نے دباﺅ پر ان کی مرضی کا بیان دیا۔ ممتاز قادری پر جرح کے لئے انہیں طلب نہیں کیا گیا۔ جسٹس آصف نے کہا کہ ایک شخص 28 گولیاں چلاتا ہے باقی لوگ بھی اس کو تحفظ فراہم کرتے ہیں گولیاں چلا کر کام ختم کرتا ہے اسلحہ زمین پر رکھتا ہے اور لیٹ جاتا ہے شک تو پڑتا ہے کہ سب ملے ہوئے تھے وکیل نے کہا کہ سارے مطمئن تھے مگر ڈر کے مارے بات نہیں کر رہے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…