اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت منگل کو بھی جاری رہے گی جبکہ ممتاز قادری کے وکیل میاں نذیر اختر نے دلائل میں موقف اختیار کیا ہے کہ سلمان تاثیر نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا اور سزا یافتہ آسیہ بی بی کا دفاع کرنے اور اس پس منظر میں ناموس تحفظ رسالت قانون کے بارے ناخوشگوار جملے کہنے پر قتل کیا گیا وہاں موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ممتاز قادری کے اس اقدام کو درست خیال کرتے ہوئے اس کے خلاف کوئی کارروائی تک نہیں کی دہشت گردی کی دفعہ نہیں لگتی ہے