پشاور ( آن لائن)آرمی پبلک سکول کے حادثے میںمعذور ہونے والے ابراہیم کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں آرمی پبلک سکول کے حادثے میں ابراہیم ولد محمد خان آفریدی شدید زخمی ہو ئے تھے او رحملے میں ابراہیم جو کہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا کی ریڑھ کی ہڈی اور انتریوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے باعث وہ چلنے کے قابل بھی نہیں تھا اور ان کے مثانے اور انتریوں میں بھی شدید خرابی پیدا ہوئی تھی جبکہ آٹھ ماہ تک بستر پر پڑنے کے باعث ابراہیم کے جسم پر شدیدسوجن چڑھ گئی تھی۔ تاہم بحریہ ٹاﺅن کے تعاون سے ابراہیم کو علاج کے لئے لندن منتقل کیاگیا اور بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے 71ہزار پاونڈ ان کے علاج کے لئے ادا کئے گئے ۔جس کے باعث ابراہیم کی زندگی واپس مڑ گئی ہے ۔ اور ابراہیم چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہے ۔ سانحہ آرمی پبلک سکول میں 145سے زائد بچے شہید ہو ئے تھے ۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے بیشتر طلباءکو پنجاب اور بیرون ملک علاج کے لئے منتقل کرنے کے لئے فنڈز بھی جاری کئے تھے ۔