لندن(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں کچھ دیر بعد لندن پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔ الطاف حسین اپنی رہائش گاہ سے پولیس اسٹیشن جانے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ایم کیوایم کی قانونی ٹیم الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع کی کوشش کرے گی۔ الطاف حسین کے ساتھ رہ نما ایم کیوایم ندیم نصرت،محمد انور،فاروق ستار،بیرسٹرسیف،بابرغوری اوردیگررہنما بھی ساتھ ہیں۔ جبکہ برطانوی قانونی ماہرین کی ٹیم بھی ساوتھ وارک پولیس اسٹیشن بھی پہنچ ر ہی ہے۔ایم کیوایم کےقائد گذشتہ سال جون میں اپنی گرفتاری اور تفتیش کے بعد دوسری بار پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے۔منی لانڈرنگ کیس کے دیگر ملزمان محمدانور،سرفراز مرچنٹ،طارق میر،لطیف جیوا اور یاسین حاجی کو بھی پولیس اسٹیشنز میں اس ہفتے یا آئندہ ہفتےپیش ہونا ہوگا۔پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے بغیر الطاف حسین اور دیگر کی ضمانت میں تین بار توسیع کی جاچکی ہے۔