پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ قواعد و ضوابط کو خاطر میں لائے بغیر خفیہ اکائونٹس کھولے گئے۔کروڑوں روپے کے اخراجات کا کوئی رکارڈ موجودنہیں۔ وائس چانسلر کہتے ہیں کہ انکوائریز چل رہی ہیں۔پشاور کی قدیم درسگاہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بد انتظامی کی کہانی منظر عام پر آگئی ۔ 5 کروڑ روپے کے اخراجات کا کوئی ریکارڈموجود نہیں۔ ڈیڑھ کروڑ میں خریدے گئے جنریٹرز اور ٹرانسفارمرز استعمال سے پہلے ناکارہ ہوگئے۔ بک فیئر کے لئے نکالے گئے 28 لاکھ روپےخرد برد ہوگئے۔ اسسٹنٹ خزانچی لاکھوں روپے لے کر رفو چکر ہوگیا۔اتنا کچھ ہونے کے بعد انکوائریاں شروع کردی گئیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قواعد و ضوابط کے خلاف یونیورسٹی کے کئی خفیہ اکائونٹس کا پتہ چلا ہے جنہیں کروڑوں روپے کی خرد برد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔ اکائونٹس کا چیک بک یا ریکارڈ یونیورسٹی کے پاس موجود نہیں اور نہ ہی بااختیار افراد کو اس کا علم ہے۔
کروڑوں روپے فکس ڈیپازٹ میں نہ رکھنے کی وجہ سے یونیورسٹی کو کئی سالوں تک منافع سے محروم رکھا گیا۔ یونیورسٹی میں قبل ازیں 1 کروڑ38 لاکھ میں خریدے گئے 100 سے زیادہ کمپیوٹرز، 29 ائیر کنڈیشنز، 22 پرنٹرز اور 10 فوٹو کاپئیر کے غائب ہونے کی بھی انکوائری ہوئی تھی مگر کسی کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…