بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی میں فوجی وردیاں اور سامان بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں فضائیہ کے کیمپ پر حملے کے بعد حساس ادارے اور تھانہ کینٹ پولیس نے گزشتہ روز سہ پہر کے وقت صدر کے چھوٹے بازار اور کباڑی بازار میں فوجی وردیاں، فوجی شوز، فوجی بیلٹس، بیجز، کراؤن اور کیپ فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور فوجی وردیاں،شوز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔حساس ادارے کو رپورٹ ملی تھی کہ پشاور حملے کیلیے وردیاں و دیگر اشیاء راولپنڈی کے ان بازاروں سے خریدی گئی تھیں۔ گزشتہ روز پہلے سول کپڑوں میں حساس ادارہ اور پولیس اہلکاروں نے سروے کیا، دکانداروں سے خریداروں کے بھیس میں معلومات حاصل کیں۔
تمام دکانداروں نے ڈیمانڈ کے مطابق وردیاں، شوز، کراؤن سمیت دیگر اشیاء سپلائی کرنے کی حامی بھری اور مال بھی دکھایا گیا جس کیساتھ آپریشن شروع ہوگیا اور ایسے تمام دکنداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان بازاروں میں آئندہ فوجی وردیاں، شوز اور بیجز کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے، بازار کے دیگر دکانداروں اور شہریوں نے اس آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…