ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدوار نااہل بھی ہوسکتا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاملہ نااہلی تک بھی جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر یعقوب فتح نے کہا کہ پنجاب کے 3 حلقوں میں فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی ضمنی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، این اے 122 لاپور، این اے 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کی کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی،قومی اور صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی اور معاملہ نااہلی تک بھی جاسکتا ہے۔
بابر یعقوب نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئین کے آرٹیکل 204 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن103 اے کے تحت جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو حکم نامہ کا درجہ دیا ہے جس کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بنائے گئے ہیں، فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی انتخابات میں امن وامان کے کنٹرول کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انتخابات کی تیاریوں کے حتمی جائزے کے لیے پیر کوالیکشن کمیشن میں اجلاس ہوگا جس میں پنجاب سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…