ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان بڑھکیں مارنے کے سواکچھ نہیں کرسکتے ،حمزہ شہباز

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کے امیداوار سردار ایاز صادق کی انتخابی ریلی اچھرہ سے نکالی گئی، جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف نے کی۔ریلی جہاں سے گزری ن لیگ کے سپوٹرز نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اس کا استقبال کیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی دیدنی تھے۔ متوالوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے بلند کئے تو گھڑ ڈانس نے بھی خوب رنگ جمایا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حمزہ شہباز پہلے تو گاڑی میں بیٹھے ہی کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے مگر پھر انہوں نے ریلی کے اختتام پر خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار قبضہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی محنت سے جذبہ جیتے گا، قبضہ ہارے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین ہیں جنہوں نے کرورون کا قرضہ معاف کرایا اور علیم کان ہیں جن کا تعلق قبضہ گروپ سے ہے جبکہ ن لیگ عوام کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے۔ کراچی کے لوگ قیام امن سےخوش ہیں، انہوں نے عمران خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ شیر سے مقابلہ کرنا ہے تو پہلے شیر جیسا حوصلہ پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عمران کرکت کھیلا کرتے تھے تو میں بھی میچ دیکھا کرتا تھا۔ عمران کرکٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد اپنا بلا کریز پر مارتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ملک کے کونے کونے میں امن لانا ہے تو شیر کو جتانا ہے۔ کراچی کے لوگ امن آنے سے خوش ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…