ملتان(نیوزڈیسک) ملتان میں میونسپل کارپوریشن کے صرف 112 سکولز کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں جن کا سالانہ کرایہ پندرہ لاکھ روپے ادا کیا جاتا ہے لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز نے محکمہ تعلیم سے 35 عمارتوں کی مد میں گزشتہ 4 سال تک سالانہ 45 لاکھ روپے بٹورے جس کا آڈٹ ہونے پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہو گئی ہے جبکہ سکولز کونسل فنڈ اور بلوں میں خورد برد سے مالی کرپشن ایک کروڑپچھتر لاکھ تک پہنچ گئی ہے جس کو خاتون ڈپٹیڈائریکٹر میونسپل سکولز ملتان، فرحت شاہین نے آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ قرار دے ڈالا ہے۔ڈی سی او کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن پر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کر دی گئی ہے جس پر جلد ہی خاتون ٹیچرکیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز ہو جائیگا۔سرکاری سکولوں کی حالت اور سکیورٹی معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے بھی لاکھوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں جن پر سیکرٹری ایجوکیشن کے نوٹس نہ لینے پر بچوں کے والدین کو بھی تشویش ہے۔