بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

زیدحامد کی رہائی ،پاکستانی دفترخارجہ نے تصدیق کردی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سزا کاٹنے والے تجزیہ کار زید حامد رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے زید حامد کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔قاضی خلیل اللہ نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور حق کے حوالے سے بتایا کہ زید حامد کو سعودی عرب کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ سعودی حکام نے ابھی صرف زید حامد کی رہائی کی تصدیق کی انہوں نے ان پر لگائے جانے والے چارجز کے بارے میں نہیں بتایا۔زید حامد کی ویب سائٹ براس ٹیک کے فیس بک پیج پر دیئے گئے پیغام میں ان کی پاکستان آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ان پر عائد کیے گئے چارجز میں سے کوئی بھی ثابت نہیں ہو سکا۔یہ بھی کہا گیا کہ وہ واپسی کے بعد آرام کر رہے ہیں اس لیے ان کے موبائل فون بند ہیں . وہ کچھ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنہ چاہتے ہیں، اس لیے وہ میڈیا یا عوامی سطح پر فی الوقت کوئی بیان نہیں دیں گے۔زید حامد کی ویب سائٹ zaidhamid.pk سے منسلک ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی ان کی رہائی کا پیغام درج کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق زید حامد کو 4 ماہ قبل جون میں سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ان پر سعودی حکام کے خلاف مدینہ میں تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔زید حامد پر عائد کیے گئے الزامات اور ان جیل بھیجے جانے کے حوالے سے حکام نے کسی بھی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔میڈیا نے رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ زید حامد کو 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…