لاہور ( نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی این اے 122کی انتخابی مہم کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں گلو بٹ کا ایک اور ہم شکل منظر عام پر آگیا ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 122کی انتخابی مہم کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی میں گلوبٹ کا ایک اور ہم شکل سامنے آگیا جس نے اپنا نام عبدالغنی بٹ بتایا ہے ۔ عبد الغنی بٹ نے ریلی کو سلامی دی اور فتح کا نشان بنایا۔اس کے ساتھ عبدالغنی بٹ ریلی میں بھرپور نعرے بازی بھی کرتا رہا ۔ واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کر کے دہشت پھیلانے والا گلو بٹ ان دنوں جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔