بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کااعلی قیادت کےخلاف دھرنادینے کااعلان

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور(نیوزڈیسک ئی)شکارپورمیں مسلم لیگ ن کے سینیئررہنماﺅں اورسابق صدورکا 5 اکتوبرکوورکرزکنونشن کے دوران ظفراقبال جھگڑاکے سامنے دھرنادینے کا اعلان، شکارپورمیں کرپٹ شخص کوضلعی صدرمنتخب کرکے پارٹی کے کمرمیں خنجرگھونپاگیاہے،رہنماﺅں کاپریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن شکارپورضلع کے سینیئرورکروں اورسرگرم رہنماﺅں سمیت سابق صدوردیوان بول چندکی قیادت میں محمدصدیق بروہی ،علی احمدملک ،ہادی بحش راجڑ،پریم چند،گداحسین سومرو،اصغرآرائیں ،آصف میرانی،عبدالغفارملک، ہریش کمارودیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ مسلم لیگ ن سندھ کی طرف سے 5 اکتوبرکو شکارپورمیں منعقدہونے والی ورکرزکنونشن کے دوران مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ظفراقبال جھگڑااورمحمداسماعیل راہوسمیت مرکزی وصوبائی قیادت کے سامنے احتجاجی دھرنادینگے ،انہوں نے کہاہے کہ شکارپورمیں اہم پرخلوص ضلعی عہدیداروں کوہٹاکرایک کرپٹ شخص کوضلعی صدرمنتخب کرکے پارٹی کے کمرمیں خنجرگھونپاگیاہے اس لیے یہاں کے ورکروں میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے ہم سینکڑوں ورکروں نے یہ حتمی فیصلہ کیاہے کہ پانچ اکتوبر کوظفراقبال جھگڑاکے سامنے اپنے جائزمطالبات کے حل اورناجائزفیصلوں کے خلاف احتجاج کرینگے،جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،وزیراعظم نوازشریف ہمارے ساتھ انصاف کروائیںتاکہ بے چینی کاخاتمہ ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…