کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو ارکان اسمبلی سمیت قتل کی سات وارداتوں میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔رینجرز نے گلشن معمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ملزمان اکبر عرف کالا اور کنین حیدر ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضا حیدر اور ایم پی اے ساجد قریشی کے قتل سمیت قتل کی 7 وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے الیکشن کے دوران قیادت کے حکم پر ایم کیو ایم کے الیکشن کیمپس پر 4 کریکر حملے بھی کئے۔
حملے عزیزآباد، ناظم آباد، مکا چوک اور یوسف پلازہ پر کئے ۔ ایم کیو ایم کے کیمپس پر حملے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کےلئے کئے گئے تھے۔
ایم پی ایز سمیت قتل کی سات وارداتوں میں ملوث دو ٹارگٹ کلر گرفتار
3
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں