اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے متنازع دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے سعودی عرب سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کردی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زید حامد کا کہنا تھا کہ میں وقار اور صحتمند حالت میں پاکستان واپس آچکا ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں گذشتہ رات وطن واپس لوٹا ہوں اور اس وقت گھر پر آرام کررہاہوں اور کوئی بھی کال اٹینڈ کرنے سے گریز کررہاہوں ۔اس موقع پر انہوں نے خود سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی اور یہودی بدمعاشوں کو خواب شرمند تعیبر نہیں ہوا ۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بھی زید حامد کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے ۔