لاہور (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر کی وجہ سے نہ صرف ایم کیو ایم کا نقصان ہوا ہے بلکہ اس سے پاکستان کا امیج بھی خراب ہوا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس بیان پر سے الطاف حسین کو معافی مانگی چاہئے۔ انہوں نے کہا حکومت انتخابی نظام کی بہتری کے لئے اصلاحات کا پیکج تیار کرے۔ انہوں نے کہا کراچی میں امن کے لئے صرف رینجرز پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کراچی میں امن کے لئے سب کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔