لاہور(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ آج سے شروع ہوگیا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں صرف کراچی میں انتخابات ہوں گے جبکہ پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہوگی ، تیسرے مرحلے کے کاغذات نامزدگی سات اکتوبر تک جمع ہوں گے ، جس کے بعد تیرہ اکتوبر تک ان کا غذات کی اسکروٹنی کی جائے گی۔کاغذات کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف درخواستیں تیس اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی ، ان درخواستوں پر فیصلہ پانچ نومبر تک سنایاجائے گا ، امیدواروں کی حتمی فہرست سات نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تین دسمبر کو ہوں گے