کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے سول اسپتال میں اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کی ہے۔ گزشتہ 5سال کے دوران بھرتیوں، دواوں اور مشینری کی خریداری سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ چھاپے کے دوران ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر رستم، ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر عبد القادر صدیقی سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سال2010 سے2015 کے دوران ملازمین کی بھرتیوں کی تفصیلات، ادویات اور مشینوں کی خریداری سمیت اسپتال کے تمام شعبوں کی تفصیلات تحویل میں لے لی گئیں۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے اسپتال کے تمام شعبوں کے انچارجز کو مراسلہ بھی بھیجا گیا جس میں مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔