پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت نے ناظمین پر تلوار لٹکادی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کیاہے ۔ترمیم کے تحت ضلع ,ٹاﺅن اورتحصیل ناظم کوبجٹ منظورنہ ہونے کی صورت میں دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا .صوبائی حکومت نے نئے کارخانے لگانے پراین اوسی کی شرط بھی ختم کردی۔خیبر پختونخواکابینہ کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہاکہ لوکل گورنمٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت بجٹ پاس نہ کرنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ ،تحصیل اورٹاون ناظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا .اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے والا ناظم عہدے پرنہیں رہے گا ۔مشتاق غنی نے بتایاکہ خیبر پختونخوا میں نئے کا رخانے لگانے کےلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاہم اسلحہ ،دھماکہ خیزمواداورکرنسی پیپرکے کارخانوں کیلئے این اوسی لازمی ہوگا۔مشتاق غنی نے بتایاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے واقعات میں 56 فیصد کمی ہوئی ۔ پولیس نے صوبے میں12 ہزار سے زیادہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جن میں 39 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ دہشت گردی کے 244 کیسز میں 429 دہشت گرد پکڑے گئے



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…