لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یونین کونسل 31سے چیئرمین کے امیدوار عاصم عزیز کا نام کالعدم تنظیموں سے روابط کیوجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ مصری کے ریکارڈ کے مطابق عاصم عزیز ولد عبد العزیز سکنہ مکانہ 33/Aاحاطہ محمد دین فیض باغ لاہور کا نام کالعدم تنظیموں سے روابط کی وجہ سے فورتھ شیڈول فہرست میں شامل ہے اوراسی بناءپر ڈی سی او کے احکامات کے بعد عاصم عزیز کو نظر بند بھی رکھا جا چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بغیر کسی تحقیقات کے فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو یوسی 31سے چیئرمین کے لئے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہونے پر ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے