لاہور(نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تھریٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے دوران نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو دھشت گردوں کی جانب سے خطرہ ہے۔ پولیس نے لیٹر کی کاپی چیئرمین کو بھیج دی۔ عمران خان اپنے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں ایک روز قبل آگاہ کریں۔ عمران خان نے یکم اکتوبر کو پیشگی اطلاع کے بغیر کئی مقامات کا دورہ کیا جو سیکورٹی رسک ہے۔ادھر مزنگ میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کارکن محفوظ رہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔