ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مجلس وحدت المسلمین اور جے یوپی نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ‘جماعت اسلامی نے ہاں یا نہ کیلئے وقت مانگ لیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہے ملاقات کے مشتر کہ پر یس کا نفر نس میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے شکر گزار ہے جنہوں نے ہماری در خواست پر ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ملک میں تبدیلی اور سسٹس کو کے خلاف جنگ لڑنیوالوں کو متحد ہو نا چاہتے کیونکہ جب تک اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور عوام کو صحت سمیت دیگر سہو لتیں میسر نہیں آئیں گی ہم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے پنجاب اور وفاق کے تمام ادارے (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود تحر یک انصاف انتخابی میدان میں انکا مقابلہ کر یگی اور انکو شکست دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں آج بھی قبضہ گروپ ’’گور نر ‘‘سے زیادہ مضبوط ہے اور حکو مت کی مدد کے بغیر قبضہ گروپ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں9اکتوبر کو بھر پور جلسہ کیا جا ئیگا جس میں اگر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی شر یک ہوں گے اور ہمارے مطالبات کو سپورٹ کر یں گے تو ہمیں خوشی ہوگی اس موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کہاکہ ہم تحر یک انصاف کو ضمنی انتخابات میں بھر پور سپورٹ کر یں گے اور حکمرانوں نے اس قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے قوم ان سے مایوس ہیں قبل ازیں جماعت اسلامی کے راہنماؤں سے ملاقات کے موقعہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ جماعت اسلامی سے خیبر پختونخواہ میں ہمارا مثالی اتحاد ہے اور ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ دونوں جماعتوں میں اس اتحاد کو مزید مضبوط اور آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا ہم نے ملاقات کے دوران جماعت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں لاہور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے تحر یک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کر یں جس کیلئے جما عت اسلامی نے پارٹی قیادت سے مشورے کیلئے وقت مانگ لیا ہے اور ہمیں اس بات کا قومی یقین ہے جماعت اسلامی ہمیں سپورٹ کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے لاہور میں ضمنی انتخاب مہم کیلئے دو ریلیاں نکالیں ہیں جس میں ہزاروں لوگوں نے شر کت کر کے عمران خان اور تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی کا میاب حاصل کر یگی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس سے قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آنیوالی سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ۔جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصوداحمدنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے اور تحر یک انصاف کے درمیان خیبر پختونخواہ کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کچھ حلقوں میں اتحاد ہو چکا ہے اور تحر یک انصاف نے ضمنی کی حمایت کیلئے بھی ہم سے درخواست کی ہے اور ہم ایک دوروز میں اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد تحر یک انصاف کو اس حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کر یں جبکہ جے یوپی (نیازی ) کے صدر پنجاب پیر سید معصوم عباس نقوی ‘سینئر نائب صدر پیر اختر رسول ‘فنانس سیکرٹر ی پیر سیدعابد علی نے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…