رالپنڈی.(نیوزڈیسک)بینظیر مرڈر کیس کے مدعی انسپکٹر کاشف کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جلسہ گاہ ’’آتے ہوئے بھی‘‘ سر، گاڑی کے سن روف سے باہر نکال رکھا تھا۔راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کے سامنے بیان دیتے ہوئے انسپکٹر کاشف ریاض نے، جو استغاثے کے گواہ ہیں، کہا کہ بےنظیربھٹونے جلسہ گاہ آتے وقت بھی سن روف سے سر باہر نکال رکھا تھا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈی پی او سعود عزیز اور ایس پی یاسین فاروق نےاس پر بےنظیر بھٹو کےسیکورٹی انچارج سے بات کی، تاہم ان کی آپس میں کیا گفتگو ہوئی اس بارے میں وہ نہیں جانتے۔گواہ سے آئندہ سماعت پر5 اکتوبر کو بھی جرح کی جائے گی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف امریکی صحافی مارک سیگل بطور گواہ آج وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔