اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب میں منیٰ کے سانحہ میں شہید ہونےوالے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے-وزارت مذہبی امور کی طرف سے جمعرات کو جاری کئے گئے اعداد وشمار میں اس کی تصدیق کی گئی ہے-ان میں سے 19حاجیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام کی طرف سے کی گئی ہے جبکہ 33 کی تصدیق ان کے رشتہ داروں یا عینی شاہدین نے کی ہے-وزارت مذہبی امور کے مطابق زخمی 49حاجیوں میں سے 32کو ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا ہے جبکہ 39 ابھی لاپتہ ہیں-اس سانحہ میں ایران کے 239 افراد شہید اور 241لاپتہ ہیں جبکہ مصر کے 75 شہید ‘94لاپتہ‘ نائجیریا کے 64 شہید ‘244 لاپتہ‘انڈونیشیا کے 57 شہید ‘78لاپتہ‘ مالی کے 60 شہید‘ بھارت کے 45‘ نائجر کے 22 اور کیمرون کے کم از کم 22 حاجی شہید ہوئے ہیں-