لاہور(نیوزڈیسک)وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے عمران خان اسلام آباد فتح کرنے گئے تھے اور اب لاہور فتح کرنے آئے ہیں لیکن اس مرتبہ بھی انہیں ناکامی ہی ہو گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو جیت کی امید تھی تو عدالت میں ان کے وکیل نے اپنا کیس کیوں نہیں لڑا۔ن لیگ نہیں تحریک انصاف نے راہ فرار اختیار کی ہے۔ملک میں تبدیلی کسی کی خواہش سے نہیں آئین اور قانون کے تحت ہی ہو گی۔اسلام آباد فتح کرنے میں ناکام ہونے والے گیارہ اکتوبر کو لاہور میں بھی ناکام ہوں گے۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی جانب سے احتساب کرنے والے اداروں پر تنقید پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیب خود مختار ادادرہ ہے جسے اس کے سربراہ پر اعتراض ہے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے۔پنجاب میں بھی اگر کسی کے خلاف نیب نے کاروائی کرنی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے اور اب دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔
عمران خان کو لاہور فتح کرنے میں بھی ناکامی ہوگی، رانا ثنااللہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا
-
ہمارا امیرالعظیم
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!
-
قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک، نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت



















































