فیصل آباد((نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماﺅں میں اختلافات پیداہوگئے جس کافائدہ تحریک انصاف کوہوسکتاہے اورپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لئے فیصل آبادمیں الیکشن کے دوران آسانی پیداہوگئی ہے ۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ کے باہمی اختلافات کے باعث حکومتی جماعت نے رانا ثناء اللہ کے حلقہ پی پی 70 کو اوپن قرار دیدیا جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بڑے بھائی اور سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کے بیٹے سابق میئر عامر شیر علی کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ سے محروم کرنے میں کامیاب ہوگئے آن لائن کے مطابق گزشتہ چند سال سے عابد شیر علی اور اس کے والد چوہدری شیر علی کا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جو اسی حلقہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے کے مابین چوہدراہٹ کا تنازعہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ بعد ازاں ان دونوں میں صلح کرانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم نواز شریف کو بھی مداخلت کرنا پڑی مگر دونوں اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے جس کے باعث 2013ء کے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد شہر کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں سے نکل کر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی شیخ خرم شہزاد لے اڑے اسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن پرویز ملک اور حمزہ شہباز ایم این اے کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے مابین بڑھتے ہوئے اختلافات کو ختم کرائیں مگر گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے قومی وصوبائی حلقہ سے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کیلئے صلح کرانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے جس پر رانا ثناء اللہ کے حلقہ صوبائی اسمبلی 70کو کھلا چھوڑ دیا گیا اسی طرح وزیراعظم کی خودہدایت پر کسی بھی ممبر قومی وصوبائی اسمبلی اوروفاقی اورصوبائی وزراء کے بہن بھائی اور والد کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گا چنانچہ اس فیصلے کی روشنی میں عابد شیر علی کے بڑے بھائی سابق میئر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عامر کو بھی یونین کونسل چیئرمین کا ٹکٹ سے معذرت کرلی گئی اب عابد شیر علی وزیر مملکت کا بھائی اپنی یونین کونسل سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد کی چالیس سے زائد یونین کونسلوں میں پارٹی اختلافات کے باعث مسلم لیگ نواز کے امیدواروں جنہیں ٹکٹوں سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا