کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی پاور نہ ہوتے تو دنیا ہمیں نوچ ڈالتی ، ایٹمی قوت ہونے پر فخر ہے ۔ کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ مجھے طلبا سے بہت پیار ہے ،دہشتگردوں نے طلباکو بہکا کر انہیں ہمارے خلاف استعمال کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام میں شعور اجاگر ہورہاہے ۔ انشاءاللہ پاکستان کو کبھی کچھ نہیں ہوگا۔