لاہور (نیوز ڈیسک) این اے 122ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے علیم خان اور مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کو نوٹس جاری کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر عامر حسن نے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کی جانب سے انتخابی اخراجات کی بھرمار کر دی گئی اورکروڑروں روپے کی پبلسٹی کی گئی جس کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔ریٹرنگ آفیسر نے اس درخواست پر علیم خان اور سردار ایاز صادق کو نوٹس جاری کر کے فوری جواب مانگ لیا ہے جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کی دستاویزات اور اسٹیٹمنٹ جمع کرائیں۔
مزید پڑھئے:کھاریاں کی پہاڑیوں کے دامن میں بسنے والے باشندوں کی عید