اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام انتخابی گوشواروں میں ظاہرنہیں کیا، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی حساس اور اہم قانونی معاملہ ہے جس کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کیاجائے گا۔
مزید پڑھئے:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندی زبان میں ایم فل ڈگری جاری