کراچی ( آن لائن )جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے اور شہریوں اور رینجرز کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے رینجرز کی جانب سے ایف ایم ریڈیو پر پروگرام”رینجرز آور “کا کل جمعہ سے آغاز ہورہا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق پروگرام ” رینجرز آور“ ہفتے میں پانچ دن صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے اور شام پانچ بجے سے چھ بجے تک نشر کیا جا ئے گا۔ پروگرام سےشہری کراچی آپریشن کی تفصیلات اور محافظوں سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔اسکے علاوہ کراچی آپریشن سے متعلق تجا ویز بھی بذریعہ فون کال دی جا سکیں گی۔
مزید پڑھئے:دنیا کے 12خوبصورت ترین مقامات،خصوصی رپورٹ و تصاویر