لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں شیرا کوٹ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونیو الے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی،مارے جانیو الے چاروں دہشت گرد صوبائی وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ خود کش حملے میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں کی شناخت امجد ،فیاض،صداقت اور صدام کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مقابلہ ہوگیا۔دہشت گردوں کی لاشوں کو شیرا کوٹ پولیس نے مردہ خانے پہنچایا،تھانہ شیرا کوٹ میں تاحال مقابلے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ واقعہ رات شیرا کوٹ میں پیش آیا تھا جہاں ا س دوران 4 دہشت گرد فرار ہو گئے دہشت گردوں سے کلاشنکوفس،بارود ،ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے گئے ہیں۔