پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں پائیدار صنعتی ترقی کے ذریعے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے صوبائی حکومت نے صنعتی سرمایہ کاروں کو خصوصی ترغیبات اور ضروری سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان ترغیبات میں صنعتی قرضوں پر مارک اپ میں کم ازکم پانچ فیصد رعایت، جدید ترین سہولیات سے آراستہ چار نئی صنعتی بستیوں کا قیام، بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی اور ٹیکسوں میں خاطر خواہ چھوٹ جیسے اقدامات شامل ہوں گے یہ فیصلہ خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جو بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی صدارت میں منعقد کیا گیا صوبائی وزیر توانائی محمدعاطف خان ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعمران خٹک،وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین دلروز خان، متعلقہ محکموں کے افسران اور کمپنی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی نے 10.383 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے حطار، غازی، جلوزئی اور رشکئی کے مقامات پر چار نئی اورجدید ترین صنعتی بستیوںکے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے ان بستیوں میں صنعتی استعمال کیلئے اپنی بجلی کی پیداوار ، قدرتی گیس اور پانی کی فراہمی ،