سرگودھا(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کی طرف سے تشہیر کا انوکھا طریقہ کار ،بجلی اور گیس بلوں کے ہمراہ امیدواروں کے پمفلٹس بھی تقسیم ہونے لگے ،سرگودھا کے کئی بلدیاتی امیدواروں نے انتخابی مہم میں انوکھے طریقے سے تشہیر کےلئے یوٹیلٹی بلز تقسیم کرنیوالے اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو متعلقہ علاقوں میں بلوں کے ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کر رہے ہیں،گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی کے بلوں کی تقسیم کے ساتھ امیدواروں کی تشہیر بھی کی گئی۔