کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے مہنگے ترین یورو بانڈز کے اجرا کے خلاف پارلیمنٹ میں بھر پور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ میں حکومت کے خلاف تحریک لتوا پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینیٹراور قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ موجود حکومت کی معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو بیرون ملک کا غلام بنا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور حکومت قرض پہ قرض لیے جارہی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان یورو بانڈز جاری کرنے والا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ یورو بانڈز کے مارک اپ ریٹ میں پاکستان نے افریقہ کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ دو سال کے دوران ڈھائی ارب ڈالرکے یوروبانڈز جاری کیے ہیں جن کا شرح سود 8.25 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو روپے کی قدر میں کمی کے بعد 15 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ جب کہ افریقہ کے تمام ممالک نے یورو بانڈز 7فیصد کی شرح سے نیچے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی قرضوں کی تمام حدیں عبور کرچکی ہے۔ قرضوں سے نہ تو ملک چلایا جاسکتا ہے اور نہ ہی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے بھی غیر ملکی قرضوں سے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا ہے،