پشاور(نیوزڈیسک)سنٹرل جیل حکام نے کرپشن کے الزام مےں گرفتارسابق وزیرمعدنیات ضیاءاللہ آفریدی سمیت چارقیدیوں کودوبارہ ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کی درخواست کردی ہے،سنٹرل جیل انتظامیہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کوکرپشن کے الزام میں گرفتارضیاءاللہ ،اجلال قیوم،لیاقت علی اورساجدجدون کوواپس جیل منتقل کرنے کی درخواست کی ہے،گرفتارملزمان مختلف بیمارویں کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہے ،جیل حکام کی جانب سے ارسال کردہ مرسلے میں کہاگیا ہے کہ گرفتارملزمان سے تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے اس لئے انہیں ہسپتال سے سنٹرل جیل منتقل کیاجائے۔