منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نیب اور ایف آئی اے کے احتساب کیلئے سرگرم

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نیب اور ایف آئی اے کی مانیٹرنگ اور احتساب کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز دےتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو سیاستدانوں کی تضحیک کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، احتساب کرنیوالے اداروں کا بھی احتساب ہونا چاہے۔ایک انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شکایات آتی رہتی ہیں .وزیر اعظم سے ملاقات میں پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز دینگے . پارلیمانی کمیشن سے کسی کو نیب پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں رہے گی . چیئرمین نیب جتنے بھی اچھے ہوں ان پر بھی نگران کمیشن ہونا چاہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں سب کا ہونا چاہے۔ ہمارے ہاں کبھی احتساب حکومت کے ماتحت ہو جاتا ہے تو کبھی غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ اور خادم شاہ کو نیب نے 5،5 لاکھ روپے کے الزام میں سزا دلوائی، نیب جب ایسے اقدامات کریگا تو اس پر شکوک شبہات مزید بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین کسی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے، احتساب کے عمل میں مقدس اور غیر مقدس گائے کا عمل ختم ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…