اسلام آباد(نیوزڈیسک)دوست ممالک سے تعلقات متاثرکرنے والے پروگراموں پرپیمرا نے نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے کہا کہ کچھ چینل منیٰ حادثے پر بالواسطہ طور پر سعودی عرب کو ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔پیمرا کے مطابق آئین کا آرٹیکل 19 ایسے اقدامات سے منع کرتا ہے جس سے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوں، تمام چینل اس معاملے میں ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔