کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار اور بارودی مواد رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو 19 سال قید کی سزا سنادی۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے عبید الرحمان کو گزشتہ سال کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے بغیر لائسنس ہتھیار رکھنے اور بارودی مواد رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جج بشیر احمد کھوسو نے رحمان کو بارودی مواد رکھنے پر 14 سال جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر پانچ سال کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے رحمان پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ اس کی عدم ادائیگی پر ملزم کو جیل میں چھ ماہ اضافی گزارنے پڑیں گے۔ ملزم پر پولیس پر حملے کرنے کا بھی الزام تھا تاہم پراسیکیوشن اسے ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں