لاہور (نیوزڈیسک) لاہورکے حلقہ این اے 122 میں ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کی طرف سے بڑے جلسوں پر پابندی لگنے کے امکانات ہے،ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی طرف سے چار اکتوبر کو این اے 122 میں جلسے کے اعلان کے بعد جلسے کی اجازت نہ دینے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ لاہور شہر کے اندر دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں اور اس حوالے سے متخلف ایجنسیوں کی رپورٹس بھی موجود ہیں جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی بڑے جلسے میں دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔جس کے پیش نظرلاہورانتظامیہ کسی بھی وقت لاہورمیں جلسوں ،جلوسوں اوردفعہ 144نافذکرسکتی ہے جس کے تحت پانچ سے زائد افراداکٹھے نہ توچل سکتے ہیں اورنہ ہی کسی طرف اکٹھے حرکت کرسکتے ہیں