سرگودھا (نیوز ڈیسک) جھنگ روڈپر مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سلنڈر وین میں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے ، گیس سلنڈر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔