کراچی ( نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ میں سوچ اور فکر رکھنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا آج نصاب سے پاکستان کی تاریخ کو حذف کر دیا گیا ہے۔ آج پاکستان کے نوجوان ملک کی حقیقی تاریخ سے ناواقف ہے۔ جب میں اپنی تاریخ سے ناواقف ہوں کسی سے گلہ کیا کروں۔ انہوں نے کہا ہمیں اس دھرتی کے لئے جینا اور مرنا ہے۔ پاکستانیت اس وقت آئیگی جب نوجوان محسوس کریں گے کہ وہ اس ملک کے مالک ہیں۔ کمیشن بنایا جائے جو ہماری تاریخ مرتب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے۔ جو ادارہ پورے ملک کا احتساب کر رہا ہے اس کا احتساب کون کرے گا ۔