کراچی ( نیوز ڈیسک) انسداد دہست گردی کی عدالت میں الطاف حسین کیخلاف کیس کی سماعت۔ تفتیشی افسر نے ضابطہ فوجداری 87 اور 88 کے تحت کیس کے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں الطاف حسین کے نام کی کوئی جائیداد نہیں، الطاف حسین کے نام پر کوئی ٹیلی فون نمبر بھی موجود نہیں۔ الطاف حسین لندن میں موجود ہیں گرفتاری کو کائی امکان نہیں۔ الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اشتہارات دیئے جا چکے ہیں۔ الطاف حسین کیخلاف رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔