کراچی ( نیوز ڈیسک) نسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا کر ایم کیو ایم کے کارکن کو بری کر دیا۔ ایم کیو ایم کے کارکن ریئس عرف کالا کو 2014 میں پولیس نے گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ریئس عرف کالا پر دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریئس عرف کالا کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے۔ ریئس عرف کالا کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔