منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہمارا سعودی حکومت پر مکمل اعتماد ہے، وزیر اطلاعات پرویز رشید

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ منیٰ میں پاکستانی حجاج کی سیکڑوں کی تعداد میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سعودی عرب کی جانب سے واقعے کی وجوہات کے لئے کی جانے والی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت کئی دہائیوں سے حج کے اچھے انتظامات کررہے ہیں اور ہمارا سعودی حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔‘ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی حکام سے تحقیقات کے لئے مطالبہ نہیں کرے گا، یہ واقعہ ان کے اپنے علاقے میں ہوا ہے اور ہمیں ان پر پورا اعتماد ہے۔ وہ جو بھی تحقیقات کریں گے ہمیں وہ قبول ہوگی۔حکومت کی جانب سے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کے لئے مطالبہ نہ کرنے کے سوال پر وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ’ہمیں سعودی حکام کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔لاپتہ حاجیوں کی تلاش کے لئے حکومتی اقدامات میں کوتاہیوں کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں امریکا میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے موجود ہیں اور وہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش کے کام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تاحال سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ اس وقت تک واہاں موجود رہے گے جب تک لاپتہ ہونے والے تمام پاکستانی حجاج کی تلاش مکمل نہیں ہوجاتی۔انھوں ںے کہا کہ بیشتر پاکستانی حاجیوں کے پاس دستاویزات اور موبائل فونز نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر لاپتہ ہونے والے پاکستانی حجاج کو تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ تاحال 60 حجاج لاپتہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش کے لئے پاکستانی حکومت کو سعودی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھئےدنیا کے نالائق ترین افراد، جن کے قدموں میں کامیابی بچھ گئی

انھوں نے تمام مسلم ممالک سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔ادھر خورشید شاہ نے پبلک آکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کو تحقیقات کے لئے فوری حکم دینا چاہئے بصورت دیگر مسلم ا±مہ میں واقعے کے حوالے سے مزید خدشات پیدا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…