منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کے مقدمات درج کرسکے گی

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایف آئی اے کے اختیارات کا دائرہ کار بڑھا دیا اور اس سلسلے میں تحقیقاتی ادارے میں قائم انسداد دہشت گردی ونگ کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔جنگ رپورٹر اعزا ز سید کے مطابق نمائندے کو دستیاب حکم نامے کی نقل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ کے پولیس اسٹیشن کا دائرہ کار پورا ملک کو قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گرد ی ونگ کو یہ اختیارات ایف آئی اے ایکٹ 1974کی روشنی میں دئیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایف آئی اے کے کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ کو ملک بھر میں انسد ا د دہشت گردی ، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کے مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے تحت اس ونگ کو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے جس کے تحت اب ایف آئی اے کا کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ ملک بھر میں کسی بھی شخص کو 90روز کے لیے حراست میں لے سکے گا۔ ایف آئی اے کے اس شعبہ کو پہلی بار تحفظ پاکستان ایکٹ کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ بعض حکام کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثا ر علی خان کی منظوری سے جاری کیا گیا یہ حکم نامہ دراصل آنے والے دنوں میں ایف آئی اے کے اس شعبے کو مزید متحرک بنائے گا جس میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، ممبئی حملہ کیس اور بے نظیر بھٹو قتل کیس جیسے اہم مقدما ت پہلے ہی زیر تفتیش ہیں۔ اس اختیار کے تحت یہ ونگ نہ صرف مقدمات درج کرنے کر سکے گا بلکہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کی پیروی کے اختیارات کا حامل بھی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…