پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخواکے بیرون ممالک میں جائیداد خریدنے والے شخصیات کی تفصیلات اکھٹی کرنے کاکام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بعض اہم شخصیات کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔ بیرون ملک جائیداد کی خریداری کرنے والے سیاسی شخصیات ، غیر سیاسی شخصیات ، سول بیورو کریسی ، پولیس افسران وغیرہ کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تفصیلات بعض حکومتی ادارے اکھٹیرہے ہیں ۔ بیرون ملک جائیداد خریدنے والے ان شخصیات سے رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار بتانے کے حوالے سے نوٹسز بھی جاری کردیئے جائینگے کہ رقم کی ترسیل کا طریقہ قانونی یا غیر قانونی سرکاری افسران ریٹائرڈ افسران کی جانب سے مختلف بیرون ممالک میں کسی طرح جائیدادیں خرید ی ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ کراچی میں بعض افراد کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کادائرہ خیبر پختونخ±وا تک بھی بڑھادیاگیا ہے کہ خیبرپختونخ±وا کے کن کن شخصیات نے بیرون ملک میں جائیدادیں خرید ی ہیں جن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔