اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن)سابق صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ حکومت اچھے کام کرے تواسے کوئی خطرہ نہیں ،دھرنے کے بعدتحریک انصاف کاگراف گراہے ۔منگل کے روزاپنے بیان میں پرویزمشرف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایمپائرکی انگلی اٹھانے کے لئے ہی دھرنادیاتھا،لیکن ایمپائرکی انگلی نہیں اٹھی ،تحریک انصاف نے خودکمزوری دکھائی اورکچھ نہیں کیا،دھرنے کے بعدتحریک انصاف کاگراف نیچے آیاہے ۔انہوں نے کہاکہ افتخارچوہدری کی پارٹی ایک شخص کی پارٹی ہے ،افتخارچوہدری کی پارٹی میں کوئی نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اگراچھے کام کرے تواسے کوئی خطرہ نہیں ہے