اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اےکے انسداد دہشت گردی ونگ کو خصوصی اختیارات مل گئے ہیں،نئے اختیارات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارہ کسی بھی شخص کو 90 دن کیلئے حراست میں لے سکے گا۔
ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو ملک بھر میں پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار تو مل گیا،اب ایف آئی اے منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور سائبر کرائم کے مقدمات درج کرسکے گی ،انسداد دہشت گردی ونگ کا دائرہ کار پورا ملک ہوگا، اسلام آباد کے دفتر کو تھانے کا درجہ دیدیا گیا ہے۔خصوصی اختیارات کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے اسلام آباد دفتر کو تھانے کا درجہ مل گیا ہے، یہ ونگ اب منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور سائبر کرائم کے مقدمات درج اور تحقیقات کرسکے گا، انسداد دہشت گردی ونگ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلادیا گیا ہے، ایف آئی اے کسی بھی شخص کو 90 روز کے لیے حراست میں لے سکتی ہے۔ایف آئی اے کو ملنے والے اختیارات کے بعد سندھ حکومت کا ردعمل کیا ہوگا؟، یہ اہم سوال ہے، کیونکہ حال ہی میں سندھ حکومت ایف آئی اے کے چھاپوں اور گرفتاریوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔
ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کو خصوصی اختیارات مل گئے
29
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں