ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں ہر ملزم، اسلحہ ڈیلرز کا بائیو میٹرک

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں محکمہ پولیس نے تھانوں میں بائیو میٹرک فنگر پرنٹس نظام متعارف کرادیا ہے، ان تھانوں کو جیل خانوں اور قومی رجسٹریشن کے ادارے نادرا سے منسلک کردیا گیا ہے۔کراچی میں منگل کو کرمنل مینجمنٹ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ اس منصوبے کے خالق ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ نے تقریب کو بتایا کہ جب وہ ڈی آئی جی سی آئی اے تھے تو وہاں اکثر ملزمان لائے جاتے اور ان کا ریکارڈ رکھا جاتا تھا اور یہ سب کچھ روایتی انداز میں ہوتا تھا وہاں سے انھیں یہ خیال آیا کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور بائیو میٹرک نظام مععارف کرایا جائے۔’اس نظام کے تحت جو بھی ملزم تھانے میں آئےگا، اس کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور شناختی کارڈ کی تصدیق کرائی جائے گی۔ پولیس کی کوشش ہے کہ ایف آئی آر شناختی کارڈ کی بنیاد پر دائر کریں اس کے علاوہ سمن اور وارنٹس کا اجرا بھی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہو۔‘انھوں نے بتایا کہ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم گزشتہ ایک سال سے کام کر رہا ہے، جو اس وقت تین زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور پولیس کےمرکزی دفتر سے لنک ہے اب اس کو شہر کے 105 تھانوں تک لے جایا جارہا ہے اس سے پہلے 1200 سے زائد ملزمان کی انٹری کی جاچکی ہے۔یہ تمام سسٹم تھری جی ٹیکنالوجی کی مدد سے آپس میں منسلک ہوں گے، آنے والے وقت میں سندھ بھر کے تھانوں کو کنیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سلطان خواجہ کے مطابق تھانوں کے علاوہ شہر میں موجود اسلحہ ڈیلرز کو بھی مرکزی پولیس دفتر کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا کہ اس بات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی کہ روزانہ کتنا اسلحہ فروخت ہوا اور کس کس نے خرید کیا۔آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے انتھا اسلحہ موجود ہے اس نظام کی بدولت شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔ یہ معلوم ہوسکے گا کہ جہاں جہاں اسلحہ استعمال ہوا وہ لائسنس یافتہ تھا یا نہیں۔شہر میں موجود نجی سیکیورٹی کے اہلکاروں کا بھی پولیس اب ریکارڈ رکھے گی، ڈی آئی جی سلطان خواجہ کے مطابق موجودہ وقت شہر میں ہزاروں سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں۔ ان کی بایو میٹرک رجسٹریشن کی جائیگی اور جس طرح سروس ریکارڈ بنایا جاتا ہے اسی طرح ان گارڈز کے پروفائیل بنائے جائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ اس نظام کے پیچھے سوچ یہ تھی کہ سندھ پولیس چوکیدارانہ نظام سے نکلے اور ٹیکنالوجی کی جانب جائے۔” تھانے میں کوئی آدمی آتا تھا کہ میرا نام فلاں ہے، ہمیں پتہ نہیں چلتا تھا کہ یہ آدمی جو نام بتا رہا ہے وہ ہی ہے یا کوئی اور۔ عدالت میں جاکر نام بدل جاتا تھا جبکہ جیل اور کوئی چلا جاتا تھا۔ اب کرائیم سین سے لیکر تھانے میں جو بھی ملزم آئیگا اس کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور اسے عدالت، محکمہ جیل خانہ جات اور نادرا کے ریکارڈ سے میچ کیا جائے گا۔ڈی آئی جی سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت اگر کوئی شہری اپنے ملازم کی تھانے پر رجسٹریشن کرانا چاہتا ہے تو تو اس کا بائیو میٹرک رکارڈ رکھا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ شہر میں 1500 سے زائد ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز ہیں۔ ان میں مہمانوں کی رجسٹریشن کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ ان تمام ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو اپنا سسٹم لگانا ہوگا جس کے ذریعے مہمانوں کے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اس کے ذریعے یہ معلومات مل سکیں گی کہ کس عمر اور کس علاقے کے لوگ ان ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں رہتے ہیں۔آئی جی غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ کرمنل ریکارڈ ، پولیس سٹیشن کا ریکارڈ، جیل کا ریکارڈ اور اسلحہ ڈیلرز کا ریکارڈ بن جاتا ہے اور نادرا کے ساتھ لنک ہوتا ہے تو اس سے یقیناً امن و امان پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…