اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے۔ بڑی بڑھکیں ماری گئیں تھی کہ میدان نہیں چھوڑیں گے۔ این اے 154 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کا سامنا بھی کریں گے اور عدالتوں میں کیس بھی لڑیں گے۔ ن لیگ عدلیہ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ڈھائی سال سے اسمبلی سے باہر ہوں یہ کہاں کا انصاف ہے۔ لودھراں میں ن لیگ کا صفایا کر دیا گیا ہے اس لئے عدالت میں بھاگے ہیں۔ حکومت اب لودھراں میں ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرے گی۔
مزید پڑھئے:سرچ انجن گوگل کی جانب سے پناہ گزینوں کی امداد کیلئے 11 ملین ڈالر کی اپیل