اس بات کاانکشاف کچھ عرصہ قبل اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو ویسے تو ایک پیشہ ور ڈاکٹر سمجھا جاتا ہے ، انکی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ براہ راست وابستگی نہیں ہے، لیکن پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ تعلقات ہونے کی بنا پر وہ ایک بہت اہم شخص بن گئے۔ سابق صدر آصف زرداری پرپاکستان پیپلزپارٹی کوپا کستا ن پٹارین پارٹی (بحوالہ انکے پٹارو کالج ، جامشورو کے دوست) بنانے پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ڈاکٹر عاصم ان کے قریب ترین سمجھے جاتے ہیں،اس لیےان کی سیاست میں شمولیت 1988 میں ہوئی، جب آصف زر دا ری کو بینظیر بھٹو کے شوہر کی حیثیت سے شہرت ملنا شروع ہوئی۔ ذوالفقار مرزا بھی ایک وقت میں پٹارین گروپ کا حصہ تھے اور اسی وجہ سے انہیں سندھ کا وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ میں باقاعدہ اپنی نمائندگی کی اور سندھ اسمبلی میں دونوں جماعتوں کی مشترکہ نشستوں کی شرح تقریباً 85فیصد ہے، اب ان کے سامنے صاف ستھرا بن کر سامنے آنے کا کام ہے۔ ماضی میں ایم کیو ایم کو 3 آپریشنز کاسامنا کرنا پڑا اور حالیہ آپریشن فیصلہ کن معلوم ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں